ٹرمپ کے 20 نکات: غزہ سے حماس کا خاتمہ، تعمیر نو اور بین الاقوامی فورس تعینات ہوگی

واشنگٹن (امت نیوز) غزہ میں جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکات وائٹ ہاؤس نہیں جاری کر دیے ہیں۔ پاکستان سمیت اٹھ مسلمان ممالک کے وزرائے خارجہ رہیں ایک مشترکہ اعلامیہ میں ان نکات کی حمایت کی ہے۔ اس منصوبے پر عمل درامد سے غزہ کے حکمران ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر ہوں گے، غزہ کی پٹی میں نئی ریئل اسٹیٹ تعمیر ہوگی، حماس سمیت مسلح فلسطینی گروپوں کا کوئی کردار باقی نہیں رہے گا، ایک بین الاقوامی فورس علاقے میں تعینات ہوگی اور فلسطینی اہلکاروں کو پولیس کی تربیت دی جائے گی۔ منصوبے میں بین المذاہب مکالمے کی بات بھی کی گئی ہے جو ممکنہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کرانے کی راہ ہموار کرے گا۔

یہاں وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "غزہ کے تنازعہ کو ختم کرنے کے جامع منصوبے” کے 20 نکات اردو میں پیش ہیں۔

1. غزہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے پاک خطہ ہوگا جو اپنے پڑوسی ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
2. غزہ کی تعمیر نو غزہ کے عوام کے فائدے کے لیے کی جائے گی، جنہوں نے کافی زیادہ مصائب جھیلے ہیں۔
3. اگر دونوں فریق اس تجویز پر متفق ہوجاتے ہیں، تو جنگ فوری طور پر ختم ہو جائے گی۔ اسرائیلی فوجیں یرغمالوں کی رہائی کی تیاری کے لیے طے شدہ خط پر واپس چلی جائیں گی۔ اس دوران تمام فوجی کارروائیاں، بشمول فضائی اور توپ خانے کے حملے، معطل کر دی جائیں گی۔
4. اسرائیل کے اس معاہدے کو قبول کرنے کے 72 گھنٹے کے اندر، تمام زندہ اور فوت شدہ یرغمال واپس کر دیے جائیں گے۔
5. تمام یرغمالوں کی رہائی کے بعد، اسرائیل 250 عمر قید کے قیدیوں کے ساتھ ساتھ 7 اکتوبر 2023 کے بعد حراست میں لیے گئے 1,700 غزہ کے باشندوں کو رہا کرے گا، جس میں اس سلسلے میں حراست میں لی گئی تمام خواتین اور بچے شامل ہوں گے۔
6. تمام یرغمالوں کی واپسی کے بعد، حماس کے وہ اراکین جو پرامن بقائے باہمی کا عہد کریں گے اور اپنے ہتھیار غیر موثر کر دیں گے، انہیں معافی دے دی جائے گی۔ حماس کے وہ اراکین جو غزہ چھوڑنا چاہیں گے، انہیں قبول کرنے والے ممالک تک محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔
7. اس معاہدے کی قبولیت پر، غزہ پٹی میں فوری طور پر مکمل امداد بھیجی جائے گی۔ کم از کم امداد کی مقدار 19 جنوری 2025 کے معاہدے میں طے شدہ شرائط کے مطابق ہوگی۔
8. غزہ پٹی میں امداد کی ترسیل اور تقسیم اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں، اور رید کریسنٹ کے ذریعے ہوگی، بغیر کسی فریق کی مداخلت کے۔ رفحہ کراسنگ کو بھی 19 جنوری کے معاہدے کی شرائط کے تحت ہی کھولا جائے گا۔
9. غزہ کی حکمرانی ایک غیر سیاسی، ماہرین پر مشتمل عارضی عبوری فلسطینی کمیٹی کے تحت ہوگی، جو غزہ کے عوام کو روزمرہ کی سرکاری خدمات اور بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ اس کمیٹی کی سپر ویژن ایک بورڈ آف پیس کرے گا جس کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر ہوں گے۔ یہی بورڈ غزہ کی تعمیری نو کے معاملات دیکھے گا۔
10. غزہ کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے ایک ٹرمپ اقتصادی ترقیاتی منصوبہ بنایا جائے گا، جس کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
11. ایک خصوصی اقتصادی زون قائم کیا جائے گا، جس میں شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ ترجیحی ٹیرف اور رسائی کی شرائط پر بات چیت کی جائے گی۔
12. کسی کو غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، اور جو لوگ چھوڑنا چاہیں گے انہیں ایسا کرنے کی آزادی ہوگی اور واپس آنے کی آزادی ہوگی۔ ہم لوگوں سے رہنے کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں بہتر غزہ تعمیر کرنے کا موقع پیش کریں گے۔
13. حماس اور دیگر گروہوں کا غزہ کی حکومت میں کوئی کردار نہیں ہوگا، نہ براہ راست، نہ بالواسطہ، نہ کسی بھی شکل میں۔ تمام فوجی، دہشت گردانہ اور جارحانہ ڈھانچے کو تباہ کر دیا جائے گا۔
14. خطے کے شراکت داروں کی طرف سے ایک گارنٹی فراہم کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حماس اور دیگر گروہ اپنے فرائض پورے کرتے ہیں۔
15. ریاستہائے متحدہ عرب اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں تعیناتی کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی استحکامی فورس (ISF) تیار کرے گا۔
16. اسرائیل غزہ پر قبضہ یا اسے اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گا۔ جیسے جیسے بین الاقوامی استحکامی فورز کا کنٹرول اور استحکام قائم ہوگا، اسرائیلی فوج انخلا کرے گی۔
17. اگر حماس اس تجویز میں تاخیر کرتا ہے یا مسترد کرتا ہے، تو اوپر بیان کردہ نکات ان دہشت گردی سے پاک علاقوں میں نافذ ہوں گے جو اسرائیلی فوج بین الاقوامی استحکامی فورس کے حوالے کرے گی۔
18. رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار پر مبنی ایک بین المذاہب مکالمے کا عمل قائم کیا جائے گا۔
19. جب غزہ کی تعمیر نو میں ترقی ہو جائے گی اور فلسطینی اتھارٹی کی اصلاحات پر ایمانداری سے عمل درآمد ہوگا، تو فلسطینی خودارادیت اور ریاست کے قابل اعتماد راستے کے لیے حالات آخرکار سازگار ہو سکتے ہیں۔
20. ریاستہائے متحدہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پرامن اور خوشحال بقائے باہمی کے لیے ایک سیاسی افق پر متفق ہونے کے لیے مکالمہ قائم کرے گا۔