ٹرمپ منصوبے کے بعد تمام فریق مل کرامن کیلئےکام کریں،برطانوی وزیرِاعظم

لندن ، برطانوی وزیرِ اعظم سر کیر اسٹارمر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے اعلان کے بعد تمام متعلقہ فریقین کو ایک ساتھ بیٹھ کر اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر حماس پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کو قبول کرے، ہتھیار ڈالے اور یرغمالیوں کو رہا کر کے ظلم و تکلیف کا سلسلہ ختم کرے

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں غزہ جنگ بندی کے لیے اپنا 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا، جسے مختلف خطے اور عالمی رہنماؤں نے ملے جلے ردعمل کے ساتھ سراہا یا تجزیہ کیا ہے۔

سر کیر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں تعاون کرے گا اور سب فریقین کو امن کے لیے مشترکہ کوششوں میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ معاہدے کی کامیابی کے لیے حماس کا تعاون ضروری ہے تاکہ علاقے میں جاری انسانی مصائب کا خاتمہ ممکن ہوا۔