ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی، ویسٹ انڈیز کپتان نے اپنی ٹیم کو آئینہ دکھا دیا

ویسٹ انڈیز کے کپتان عقیل حسین نے نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں غیر متوقع شکست پر کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

عقیل حسین نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سمجھنا ہوگا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، اگر کوئی ٹیم معیار پر پوری نہیں اترتی تو اسے خود احتسابی کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اگر مسلسل اکٹھی کھیل رہی ہو تو اسے واضح پلان کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف بڑے ناموں یا ماضی کی کامیابیوں کا کھیل نہیں بلکہ موجودہ پرفارمنس اہم ہے۔ باؤلرز کو کم رنز دینے چاہییں تھے، جبکہ نیپالی بلے بازوں نے 174 رنز کا ہدف دے کر بہترین کھیل پیش کیا۔

واضح رہے کہ نیپال نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔