فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں نمک، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف

کراچی: شہر بھر میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

کمشنر کراچی کو فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد 127 میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، شہر میں  دودھ کی کسی بھی  دکان سے خالص دودھ ملنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

تاہم شنید ہے کہ ایسا ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن یہ سب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا انتظامیہ کا پرانا حربہ ہے صرف دکھاوے کیلیے کارروائی ہوگی۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے، دیکھنا یہ ہے کہ ئی کارروائی کتنی سود مند ہوتی ہے۔