اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کر دی۔
مقامی عدالت اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کی۔
دونوں ملزمان سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے اور ان کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کہاں ہیں، جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ وہ پہلے عدالت میں آئے تھے مگر اب راولپنڈی میں پیشی پر گئے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کس سے اجازت لے کر گئے؟ عدالت کی جانب سے فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔
معاون وکیل نے فرد جرم کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ طریقہ کار کے مطابق نقل کے لیے درخواست دی جائے، عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت میں ڈیڑھ بجے تک وقفہ کر دیا۔
سیشن عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس پر سماعت ہوئی جو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوک کے روبرو ہوئی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا اور متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos