فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت : دو وزرا عاقب اللّٰہ، فیصل ترکی نے استعفیٰ دیدیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی وزرا عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوارسال کردیے ہیں۔

عاقب اللّٰہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی کے بھائی شاہرام ترکئی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

خیبر پختونخوا کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دونوں وزراء کا تعلق صوابی سے ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل نے کہا ہے کہ دونوں صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے خود استعفے دیے ہیں، علی امین گنڈاپور نے اُن سے استعفے طلب نہیں کیے تھے۔