واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امن منصوبے پر حماس کو تین سے چار دن کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم نے اس منصوبے کو تسلیم نہ کیا تو اس کے ”نتائج انتہائی افسوسناک“ ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا ”اسرائیلی اور عرب رہنما اس منصوبے کو تسلیم کر چکے ہیں، ہم اب صرف حماس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔“
انہوں نے واضح انداز میں کہا ”حماس یا تو اس میں شامل ہوگی یا نہیں، اور اگر نہیں، تو انجام افسوسناک ہوگا۔“
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امن منصوبے پر مزید بات چیت کی گنجائش ہے؟ تو ٹرمپ نے مختصر جواب دیا ”زیادہ نہیں۔“
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی اور عرب رہنما منصوبے کو تسلیم کرچکے ہیں، معاہدے پر اب صرف حماس کے جواب کا انتظار ہے، معاہدے سے متعلق حماس کے جواب کے منتظر ہیں بصورت دیگر بہت افسوسناک انجام ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos