ورجینیا کے میرین کور بیس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا کہ اب افسران کی ترقی کوٹے کے بجائے میرٹ پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے نظام میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ افسران بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
وزیر جنگ نے داڑھی رکھنے پر پابندی کا بھی عندیہ دیا اور خبردار کیا کہ جو نئے ایجنڈے کی حمایت کرنے کو تیار نہیں، وہ فوجی مستعفی ہو جائیں۔ فٹنس ٹیسٹ مردوں کے معیار کے مطابق ہوں گے اور غیر پیشہ ورانہ جسمانی حالت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کا محکمہ دفاع اپنی اصل سمت سے بھٹک گیا، مگر اب یہ رویہ تبدیل ہوگا۔ انہوں نے کچھ سیاہ فام اور خاتون افسران کی برخاستگی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تخریب شدہ ثقافت کا حصہ تھے۔
تقریب میں صدر ٹرمپ بھی موجود تھے، اور اجلاس میں شہروں میں فوجیوں کی تعیناتی کو اہلکاروں کی تربیت کا حصہ قرار دیا گیا۔ دونوں تقاریر کے دوران ہال میں خاموشی چھائی رہی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos