ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب ٹیکس ریٹرن 15 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عام شہریوں کی درخواست پر کی گئی۔ اب تک 40 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروا دیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نئے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے ٹیکس ریٹرن با آسانی فائل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم آخری تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کروانے والے لیٹ فائلر تصور ہوں گے اور ان پر قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔