اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکی سرمایہ کار پہلے مرحلے میں ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی سرمایہ کاروں کا پہلا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے اور ریکوڈک میں مرکزی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ بعد کے مراحل بھی آئیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیرف کا فیصلہ طے ہو چکا ہے اور اب سرمایہ کاری کے معاملات آگے بڑھائے جائیں گے، امریکہ کے ساتھ معاہدے اور تجارتی تفصیلات مکمل ہو چکی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos