امریکا میں دوبارہ شٹ ڈاؤن کا خطرہ منڈلانے لگا

امریکا میں ایک بار پھر حکومتی شٹ ڈاؤن کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل امریکی سینیٹ سے منظور نہ ہونے کے باعث وفاقی ادارے مالی بحران کا سامنا کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس نے یہ بل پہلے ہی سینیٹ میں مسترد کردیا ہے، جس کے بعد فنڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا میں اس سے قبل سب سے طویل شٹ ڈاؤن 35 دن تک جاری رہا تھا جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں پیش آیا تھا۔