کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح ہلکے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے صبح 9 بج کر 34 منٹ پر محسوس ہوئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
متاثرہ علاقوں میں ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ 3 شدت تک کے زلزلے عام طور پر محسوس نہیں ہوتے، تاہم اس بار شدت 3 سے زائد ہونے کے باعث جھٹکے شہریوں نے واضح طور پر محسوس کیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos