بحیرۂ احمر کے سیاحتی شہر ہُرغادہ میں مصری پہلوان اشرف مہروس، جو "اسٹرونگ مین” کے نام سے مشہور ہیں، نے ناقابلِ یقین کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے اپنے دانتوں سے 700 ٹن وزنی بحری جہاز کھینچ لیا۔
44 سالہ اشرف مہروس نے جہاز کھینچنے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری اور مزید دو جہاز باندھ کر انہیں بھی کھینچ لیا، جس سے کل وزن تقریباً 1150 ٹن ہوگیا۔
اشرف مہروس نے بتایا کہ وہ اپنے 2018ء کے 614 ٹن وزنی جہاز کھینچنے کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے اس بار کی کارکردگی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
6 فٹ 3 انچ قد اور 155 کلو گرام وزن رکھنے والے اشرف نے اپنی فٹنس کے راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کم از کم چھ گھنٹے ورزش کرتے ہیں، سخت ٹریننگ روٹین اپناتے ہیں اور صرف انڈے، چکن اور مچھلی پر مشتمل غذائیں استعمال کرتے ہیں، کسی بھی سپلیمنٹ پر انحصار نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ اشرف مہروس نے مارچ 2025 میں اپنے دانتوں سے 279 ٹن وزنی ٹرین 10 میٹر تک کھینچ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos