امریکی منصوبہ فلسطینی ریاست سے خالی ہے:مصطفیٰ برغوثی

 

فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوثی نے کہا ہے کہ غزہ کو بین الاقوامی فورس کے حوالے کرنے کی تجویز ایک نوآبادیاتی منصوبے کے مترادف ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی پالیسی مکمل طور پر اسرائیل کے حق میں ہے، جبکہ فلسطینی عوام کو آزاد اور شفاف جمہوری انتخابات کا حق دیا جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی منصوبے میں نہ تو آزاد فلسطینی ریاست کا ذکر ہے اور نہ ہی اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی کوئی بات شامل کی گئی ہے۔ اس طرح کے اقدامات اسرائیل کو سست انخلا کے بہانے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

مصطفیٰ برغوثی نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے کردار کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عراق جنگ سے جڑی جھوٹی کہانی آج بھی دنیا کو یاد ہے، اس لیے ان کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے۔