فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

مظفرآباد: شرپسندوں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے 3 اہلکار شہید، 9زخمی

مظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے 3 بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ،9 زخمی ہو گئے۔

مسلح شر پسندوں نے چمیاتی، دیر کوٹ اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر پولیس کے 3 بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ہو گئے جبکہ 9  پولیس والے زخمی بھی ہیں ، مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے شہید اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے

عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شر پسند جھتے کا مقصد آزاد کشمیر میں صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشیداور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے ہے,جبکہ پولیس کانسٹیبل طاہر رفیع شہید کا تعلق مظفر آباد سے ہے۔

شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔