فائل فوٹو
فائل فوٹو

190 ملین پاؤنڈ کیس، مفرور ذلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام

اٹک: پاکستان تحریک انصاف کے مفرور رہنما ذلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کر دی گئی

سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک صحافی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میونسپل دفتر جنڈ میں ذلفی بخاری کی جائیداد کی نیلامی ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے اس حوالے سے باضابطہ نیلامی اشتہار جاری کیا تھا ۔

اسسٹنٹ کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈ  انویسٹی گیشن ونگ کے احکامات پر کی گئی ہے۔ذلفی بخاری کی نیلام ہونے والی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے،

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کر دی۔ آج یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں ذلفی بخاری کی جائیداد کی نیلامی ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے اس حوالے سے باضابطہ نیلامی اشتہار جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ ذلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔