اسلام آباد: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تشویش کا اظہار کیا۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے مسئلے پر تمام فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے دورے کے باوجود عوامی خدشات دور نہ ہو سکے اور مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارتِ داخلہ مثبت کردار ادا کرے اور آزاد کشمیر میں طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر بتایا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر جمعرات کو اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں حالات کے حل کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق خان سے بھی رابطہ کرکے خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos