عوامی ایکشن کمیٹی دہشتگرد تنظیم ہے، چک سواری میں زخمی اہلکار کا بیان

اسلام آباد: چک سواری میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ مظاہروں کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی نے ان کے ساتھ شدید زیادتی اور ظلم کیا، جس کا تجربہ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی مسلمانوں کے ساتھ نہیں ہوتا۔

اہلکار نے بتایا کہ احتجاج کے دوران انہیں اور ان کے ساتھیوں کو بلا وجہ نشانہ بنایا گیا اور انہیں زخمی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ نہ صرف انفرادی بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بھی خطرناک پیش رفت ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پُر امن رہیں اور ایسی دہشتگردانہ کارروائیوں سے بچیں، تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان مزید تصادم نہ ہو۔