خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے 7 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 5 سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے صوبے کے بالائی علاقوں میں الارٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان PDMA کے مطابق دریاؤں کے بالائی حصوں میں بارش کے بعد پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جس سے ندی نالوں اور دریاؤں میں خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور ممکنہ خطرات سے خبردار رہیں۔