جونیئر ہاکی ورلڈکپ:پاکستان نے اپنے میچ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں اپنے میچز بھارت سے کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

PHF نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ کر پاکستانی کھلاڑیوں کی سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت میں میچز کھیلنا کھلاڑیوں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان ہاکی ٹیم **ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں گئی تھی۔**