اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹاپر ان کی پارٹی کو شدید اعتراضات ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صرف اپنے صوبے کے حصے کے پانی کی بات کی، کسی دوسرے صوبے کے حصے کے پانی کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حصے کا پانی جہاں سے بھی گزاریں، اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس جماعت کی قیادت ایک خاتون کر رہی تھی، وہ پوری جماعت ایک خاتون لیڈر کے خلاف پریس کانفرنسیں کر رہی ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اور پیپلز پارٹی اپنی بنیادوں پر کھڑی نہیں ہو سکتی۔
گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز کے الفاظ، لہجہ اور انداز مناسب نہیں تھے، اور اگر سندھ سے بھی اسی طرح کا جواب آیا تو کیا ہوگا؟
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos