برطانیہ نے غیر صحت مند کھانے پینے کی اشیاء پر "ایک کے ساتھ ایک مفت” پروموشنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں بڑھتے ہوئے موٹاپے، خصوصاً بچوں میں، کو کنٹرول کرنا ہے۔
برطانوی حکومت کے اعلان کے مطابق یہ پابندی بڑی دکانوں، سپر مارکیٹوں اور آن لائن خوردہ مراکز پر لاگو ہوگی۔ اس کے علاوہ کچھ ریستوران اور کیفیز میں مشروبات کی مفت ری فل اسکیمز پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ صحت برطانیہ کے مطابق یہ اقدام بچوں کو صحت مند زندگی دینے اور انہیں مستقبل کے امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچپن میں موٹاپا انسان کی پوری زندگی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos