برطانیہ کے علاقے روچڈیل (Rochdale) میں گرومنگ گینگ کے مرکزی کردار محمد زاہد کو عدالت نے 35 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق گینگ کے دیگر 6 اراکین کو بھی طویل قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔
مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ "باس مین” کہلانے والے محمد زاہد نے 13 سال کی عمر کی کمسن لڑکیوں کو نشانہ بنایا اور انہیں جنسی استحصال کا شکار بنایا۔ متاثرہ بچیوں کو منشیات، شراب اور سگریٹ کا عادی بنا کر ان پر قابو پایا گیا، جبکہ گینگ نے رہائش اور دیگر سہولتیں فراہم کر کے انہیں اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا۔
عدالت نے اس گھناؤنے جرم کو انسانی وقار اور اخلاقیات کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت سزا سنائی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos