فائل فوٹو
فائل فوٹو

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری

کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،قومی ٹیم نے 17اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر67رنز بنا لیے۔

پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور میں 2 رنزپر 2 وکٹیں گر گئیں جس کے بعد منیبہ علی اور رمین شمیم نے ٹیم کو سہارا دیا۔

میچ کے 11ویں اوور میں 44 کے مجموعی اسکور پر تیسری وکٹ بھی گر گئی، منیبہ علی 17 رنز بنا سکیں۔ میچ کے 14ویں اوور میں رمین شمیم بھی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔

دونوں ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کھیل کر ایونٹ میں پہنچی ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلے گئے گزشتہ چار میچز میں دونوں ٹیموں کو دو دو فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔