فائل فوٹو
فائل فوٹو

ویمنز ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے 130 رنز کا ہدف صرف 31 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 38.3 اوورز میں صرف 129 رنز بنا سکی۔ مونیبہ علی 17، رمین شیمیم 23 اور کپتان فاطمہ ثنا 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ماروفا اختر اور نہیدہ اختر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شورنا اختر نے 3 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی روبیا حیدر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ صبوحہ مستری نے 24 اور کپتان نگار سلطانہ نے 23 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا اور رمین شیمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بنگلہ دیش کی ماروفا اختر کو دیا گیا جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔