واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو اپنے 20 نکاتی غزہ منصوبے کا جواب دینے کیلیے اتوار شام 6 بجے تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے اگر معاہدے کو قبول نہیں کیا تو ایسی کارروائی ہوگی جو کسی نے پہلے نہیں دیکھی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں حماس کو واضح تنبیہ کی اور لکھا کہ معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کر چکے ہیں، حماس معاہدہ نہیں کر سکا تو اس کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے مزاحمت کاروں کی بھی جان بچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے میں مبینہ طور پر حماس کو غیر مسلح، فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کے مکمل تبادلے، غزہ سے مرحلہ وارانخلا اور جنگ کے بعد ٹرانزیشن کے لیے ایک عبوری انتظامیہ کا قیام شامل بتایا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos