وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر کبھی معافی نہیں مانگیں گی۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ معافی اُن ترجمانوں کو مانگنی چاہیے جنہوں نے قدرتی آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی اور اس کا مذاق اڑایا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب نے اپنے وسائل سے نہریں نکالنے کا منصوبہ بنایا تھا، مگر سی سی آئی (کونسل آف کامن انٹرسٹ) میں اجازت نہیں دی گئی، اس کے بعد پنجاب کے خلاف احتجاج کروایا گیا، کیا یہ صوبائیت نہیں؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب پر تنقید کی جائے گی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے حقوق اور مفادات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos