اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سرگودھا کے گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں، بشمول پشاور، ایبٹ آباد، سوات، دیر، کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں، خصوصاً کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود اور بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، البتہ چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔