بحیرہ عرب میں بننے والا ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جسے شکتی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے، جس کا مطلب "طاقت” ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ’شکتی‘ کے اگلے 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ یہ طوفان 6 اکتوبر تک بحیرہ عرب میں موجود رہ سکتا ہے۔
طوفان اس وقت کراچی کے جنوب میں تقریباً 360 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اور اس کے اثرات کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں آج بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے سمندر میں طغیانی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos