آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 69 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جہاں صرف ایک بلے باز ہی ڈبل فگر میں داخل ہو سکی۔
انگلینڈ نے ہدف محض 15 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔
ٹورنامنٹ میں آج ایک اور اہم مقابلہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا، جسے جیو سوپر براہِ راست نشر کرے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos