اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اسکیموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ وزارت تجارت اس وقت مختلف اسکیموں کا جائزہ لے رہی ہے اور جلد اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے مختلف اسکیموں جیسے گفٹ اسکیم، پرسنل بیگج اسکیم اور ٹرانسفر آف ریذیڈنس اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد میں وسیع پیمانے پر غلط استعمال کا خدشہ ہے۔
حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ بیرون ملک رہائش کی مدت کو 180–700 دن سے بڑھا کر 850 دن کیا جائے۔ وزارت صنعت و پیداوار دیگر اسکیموں کو محدود کرنے یا بند کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، جبکہ وزارت خزانہ موجودہ اہلیت کے معیار کو مضبوط کرنے کی تجویز پیش کر رہی ہے۔
مقامی آٹو مینوفیکچررز بھی اس پابندی کے بارے میں نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور حکومت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، جبکہ وزارت تجارت سمندر پار پاکستانیوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکیموں کے مکمل خاتمے کی مخالفت کر رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos