بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان گروپ کے خلاف بڑا آپریشن کیا، جس میں 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر زہری کے علاقے میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
علاقے کے عوام نے فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos