پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی فوج نے ایک اور افسوسناک حرکت کرتے ہوئے سرحدی علاقے میں معصوم جانوروں کو نشانہ بنایا۔ تھرپارکر کے سرحدی گاؤںسنورانی میں بھارتی فوجیوں نے پاکستانی مویشیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی بکریاں ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق یہ واقعہ تحصیل ڈاہلیکے گاؤں سنورانی میں گزشتہ شام پیش آیا، جب بھارتی فوجیوں نے سرحد پار موجود پاکستانی بکریوں پر حملہ کیا۔ مقامی مویشی مالکان کے مطابق 5 بکریاں ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئیں، جن کی ٹانگیں تیز دھار آلے سے کاٹی گئیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق عام طور پر سرحد کے قریب جانے والے مویشی واپس کیے جاتے ہیں، تاہم اس واقعے میں بھارتی فورسز کا رویہ غیر انسانی اور اشتعال انگیز تھا۔
واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر انسانی کارروائی پر بین الاقوامی سطح پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos