سکیورٹی واپس لے لی گئی، نقصان کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔

 

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

 

ایمل ولی کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے

 

اور کسی دباؤ یا رکاوٹ سے نہیں گھبرائیں گے۔

اب وہ اپنی حفاظت کے لیے نجی سکیورٹی کے ساتھ زیادہ محفوظ طریقے سے سفر کریں گے۔

 

ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بھی ہمارے تمام سکیورٹی اہلکار واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ان کے بقول، یہ صورتحال کسی مذاق سے کم نہیں۔