غزہ: حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس کا مقصد الحیہ سمیت دیگر فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کو نشانہ بنانا تھا۔
خلیل الحیہ نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ حملے میں ان کے بیٹے اور چیف آف اسٹاف شہید ہوئے۔
اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے میں الحیہ بھی مارے گئے ہیں، تاہم حماس نے واضح کیا کہ خلیل الحیہ سمیت تنظیم کی اعلیٰ قیادت محفوظ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق الحیہ نے اپنے شہید بیٹے اور دیگر فلسطینی شہدا کی نمازِ جنازہ خود پڑھائی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos