اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے اساتذہ کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس دن کا مقصد معاشرے کی تشکیل اور نوجوان نسل کی تربیت میں اساتذہ کے کردار کو اعتراف اور سراہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اساتذہ نے مشکل حالات میں بھی اپنے علم اور عزم سے قوم کی خدمت کی ہے، اور ان کی محنت و لگن ہمیشہ قوم کے لیے رہنمائی کا چراغ بنی رہے گی۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور عوام کی طرف سے تمام اساتذہ کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos