آزاد کشمیر:میرپور میں زمین سرکنے سے متعدد مکانات دھنس گئے

 

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں منگلا ڈیم کے قریب واقع علاقے پوٹھہ بینسی میں زمین سرکنے کے باعث کئی مکانات دھنس گئے جبکہ متعدد گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

کمشنر میرپور ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث زمین نیچے بیٹھ رہی ہے، جس سے اب تک 16 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جبکہ ممکنہ مزید سرکاؤ کے خطرے کے پیش نظر علاقے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔