ویمنز ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی، تاہم میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق، میچ کے آغاز سے قبل وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے کھیل کے دوران بھی خلل پڑ سکتا ہے۔

کولمبو میں گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کے سبب سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ مکمل نہیں ہو سکا تھا۔