راولپنڈی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 34 نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک راولپنڈی میں 12,249 افراد کی ڈینگی سکریننگ کی گئی، جن میں 793 مریض کنفرم ہوئے۔ خوش قسمتی سے اس سال ڈینگی سے کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ 82 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
شہر میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1,499 ہے، اور اب تک 5,514,346 گھروں کی جانچ کی جا چکی ہے، جن میں سے 171,050 گھروں میں ڈینگی پازیٹیو پایا گیا۔ اسپاٹ چیکنگ کے دوران 1,501,096 مقامات چیک کیے گئے، جن میں سے 23,035 مقامات پازیٹیو نکلے، اور 194,085 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 4,389 ایف آئی آرز، 1,839 بلڈنگز سیل اور 3,462 چالان کیے گئے جبکہ 1 کروڑ 78 لاکھ 7 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں امر پورہ، اصغر مال سکیم، بیول، چاہ سلطان، چک جلال دین، چکلالہ، دھمیال، ڈھوک حسو، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک منشی، ڈھوک نجو، گڑھی سکندر، گھیلا خورد، گرجا، کوٹھہ کلاں، قاسم آباد رینال اور ٹھٹھہ خلیل سے ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos