بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل نے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مقامی قبائل کی جانب سے علاقے خالی کرنے کی درخواست کو نظر انداز کیا۔
کلی آدم زئی کورکی کی خواتین نے قرآن کی قسم دے کر دہشت گردوں کو جانے کی اپیل کی، مگر ان کی ہٹ دھرمی کے بعد قبائل نے اپنے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھائے۔ جھڑپ کے دوران قبائل کے ایک فرد کی شہادت اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی قبائل نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور فتنۃ الہندوستان کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos