غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں تقریباً ڈھائی لاکھ افراد نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مارچ کیا۔ مظاہرین نے اپنی حکومت سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے** کا مطالبہ کیا۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں بھی ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اسی طرح مراکش کے دارالحکومت رباط میں عوام نے غزہ کے حق میں ریلی نکالی اور اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اسرائیل کے اپنے دارالحکومت تل ابیب میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہا کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امن مذاکرات میں پیش رفت کی امید ظاہر کرتے ہوئے **فوری جنگ بندی** پر زور دیا۔
ادھر تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 77 فلسطینی شہید ہو گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos