ویسٹ انڈیز کے برنارڈ جولین انتقال کرگئے

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برنارڈ جولین کے انتقال کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

برنارڈ جولین1975 کے ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی فاتح ٹیم کے اہم رکن تھے۔ انہوں نے 24 ٹیسٹ اور12 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، جہاں ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کو شائقین نے خوب سراہا۔

1982 میں جنوبی افریقہ کے دورے پر جانے والی باغی ٹیم کا حصہ بننے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد ان کا بین الاقوامی کیریئر ختم ہوگیا۔

کرکٹ حلقوں اور مداحوں نے برنارڈ جولین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔