فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کے امکان کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور امدادی ترسیل کے معاملات پر مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج حماس، مصر اور اسرائیل کے نمائندوں کا اہم اجلاس ہو گا۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس کے مثبت نتائج کی توقع ظاہر کی ہے اور مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازعات کے حل کی امید ظاہر کی ہے۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی نگرانی میں اسلحہ سپرد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم ترک میڈیا کے مطابق حماس نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کے کسی نکتے پر غور نہیں کر رہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنو کریٹس پر مشتمل عبوری انتظامیہ کے سپرد ہونا چاہیے، جبکہ امریکی صدر نے غزہ کے لیے 20 نکاتی فارمولا پیش کیا تھا جس کے کئی نکات پر حماس نے آمادگی ظاہر کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos