اسکردو: موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث گلگت بلتستان کے بلند پہاڑی علاقوں میں سردیوں کا دورانیہ کم ہونے لگا ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں خطے میں برفباری معمول سے کم ریکارڈ کی گئی، تاہم رواں سال موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی بعض علاقوں میں برفباری شروع ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلتستان ڈویژن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے، جبکہ استور اور گردونواح میں قبل از وقت برفباری کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر موسمیاتی تغیرات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو آئندہ برسوں میں خطے کے قدرتی ماحولیاتی توازن پر گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos