ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے سمیت خطے میں جاری تنازعات پر بات چیت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ پیوٹن اور نیتن یاہو نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں مشترکہ دلچسپی ظاہر کی۔
کریملن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے شام میں استحکام اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos