کوئٹہ: سمندری طوفان شکتی کے اثرات بلوچستان کے مختلف علاقوں تک پہنچ گئے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شدید گرد و غبار اور مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگیا، جس سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی اور روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مکران کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرنے والے سمندری طوفان کے باعث ہواؤں کا رخ سمندر کی جانب ہو گیا، جس کے نتیجے میں قندھار سے اٹھنے والا گردوغبار وسطی بلوچستان تک پھیل گیا۔
شدید گرد آلود فضا کے باعث شہریوں، خصوصاً دمہ اور سانس کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ انتظامیہ نے غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں موسم بتدریج صاف ہونا شروع ہو جائے گا، تاہم کوئٹہ اور چمن میں چلنے والی ٹھنڈی اور خشک ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos