فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

آسٹریلوی کرکٹر کی طوفانی بیٹنگ ،ون ڈے میچ میں ٹرپل سنچری بنا ڈالی

سڈنی: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر نے ون ڈے میچ میں چھکوں کی بارش کرتے ہوئے ٹرپل سنچری بناکر نئی تاریخ رقم کر دی۔

روپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ہر جس سنگھ نے ہفتے کو یہ کارنامہ 50 اوورز کے گریڈ کرکٹ میچ میں انجام دیا۔ 

20 سالہ ہر جس سنگھ نے ویسٹرن سبربز کی نمائندگی کرتے ہوئے  سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف پیٹن پارک میں 35 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 141 گیندوں پر 314 رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ 

ہر جس سنگھ کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹرن سبربز نے 50 اوور میں 5 وکٹوں پر 483 رنز بنائے۔ہر جس سنگھ محدود اوورز کی گریڈ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر  بن گئے ہیں۔