غزہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے 20 نکات کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 6 مطالبات پیش کردیے۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اپنے ایک بیان میں حماس کے مطالبات پیش کیے۔
حماس کا پہلا مطالبہ غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی ہے۔ دوسرے مطالبے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا شامل ہے۔
تیسرا مطالبہ غزہ میں انسانی اور امدادی سامان کی بلا رکاوٹ رسائی ممکن بنانے سے متعلق ہے۔حماس کا چوتھا مطالبہ ہے کہ غزہ سے نکالے گئے بے گھر فلسطینیوں کی باحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے۔
پانچواں مطالبہ حماس نے کیا ہے کہ غزہ کے ماہرین کی نگرانی میں غزہ کی تعمیرِنوکی جائے۔ چھٹے مطالبے میں حماس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا منصفانہ تبادلہ ہونا چاہیے۔
حماس ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو موجودہ مذاکرات کو ناکام بنانے اورسبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ نیتن یاہو ہر مرحلے پر جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالتے رہے ہیں تاکہ کسی پائیدار امن معاہدے تک نہ پہنچا جا سکے۔
حماس رہنما نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اپنی جدوجہد، اتحاد اور انصاف پر مبنی موقف پر قائم ہیں اور کسی بھی ایسے منصوبے کو ناکام بنائیں گے جو ان کے قومی مقصد کو کمزور کرنے کی کوشش کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos