دوحہ : قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر میں جاری مذاکرات کا مقصد غزہ امن منصوبے کو ’قابلِ عمل‘ معاہدے میں تبدیل کرنا اور ’ٹھوس معاہدوں‘ تک پہنچنا ہے۔
دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر کے قطر یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حماس اور اسرائیل دونوں کو ایسی شرائط کی توقع رکھنی چاہیے جس سے شاید وہ خوش نہ ہوں کیونکہ ہوسکتا ہے کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے ایسے نکات بھی سامنے آئیں جو شاید کسی فریق کے لیے مکمل طور پر قابلِ قبول نہ ہوں۔
ماجد الانصاری کے مطابق فریقین ابھی مجوزہ امن منصوبے میں موجود نکات پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں اور تشریحات پیش کر رہے ہیں کہ ان کا غزہ کے لیے قابلِ عمل مطلب کیا نکلے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos