جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

لاہور:جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے، جبکہ دوسرا گروپ چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد مہمان اسکواڈ کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

جنوبی افریقہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023–25 کا فاتح ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کو مختصر کرتے ہوئے فاسٹ بولر عامر جمال اور اسپنر فیصل اکرم کو ریلیز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے کم ہو کر 16 رہ گئی ہے۔